روزانہ اخروٹ کا کچھ مقدار میں استعمال ذیابیطس سے بچائے

Walnut

Walnut

روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا ذیابیطس کے شکار بننے کا خطرہ کم کرتا ہے ۔یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

یالے یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران رضاکاروں کو چھ ماہ تک روزانہ اخروٹ کھانے کے لیے دئیے گئے جس کے بعد خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری دیکھی گئی جبکہ جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آئی۔

خیال رہے کہ خون کی شریانوں کے افعال میں خرابی اور خراب کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بنا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کے حوالے سے بھی یہ بہترین ہے تو اگر لوگ روزانہ اس کو کھائیں تو ان کا میٹابولک نظام بہتر حالت میں رہتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران سو سے زائد مرد و خواتین پر تجربات کیے گئے جن میں سے 75 میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ تھا۔

محققین نے ان لوگوں کو روزانہ پچاس گرام سے زائد اخروٹ چھ ماہ تک کھلائے تو یہ نتائج سامنے آئے کہ لوگوں کی غذائی عادات کے معیار میں بہتری آئی ہے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہو گیا ہے۔