ڈبلن (جیوڈیسک) ڈبلن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 310 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی، فہیم اشرف 83 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹم مرتاغ نے چار شکار کیے۔
تاریخی ڈبلن ٹیسٹ کا تیسرا روز، آئرلینڈ کے خلاف پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر310 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی، کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف 83 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
شاداب خان نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسد شفیق نے کیرئیر کی انیسویں نصف سنچری سکور کی اور باسٹھ رنز بنائے۔ اوپنر اظہرعلی 4 اور ڈیبیو کرنے والے امام الحق 7 رنز بنا سکے۔ حارث سہیل 31، بابر اعظم 14، کپتان سرفراز احمد 20 اور محمدعامر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔