دیر بالا :اشتہاری ملزم کی گرفتاری، پولیس پر فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق

Dir

Dir

دیر بالا (جیوڈیسک) دیر بالا کے نواحی علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے آنے والی پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ کردی جس سے ایس آئی جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نہاگ درہ کے علاقہ بانڈئی میں اشتہاری ملزم ظفر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک گھر میں چھاپامارا جس پر ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر تھانا جاگام سراج موقع پر ہی جاں بحق اور ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ ملزم ظفر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم ظفر پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔