امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ حکومت کی پرامن منتقلی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ سینیگال میں جمہوریت اپنے پاں مضبوط کر رہی ہے۔
صدر اوبامہ اپنے افریقی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلیمیں سینیگال کے دارلحکومت ڈاکار پہنچے تو انکا پر تپاک استقبال کیا گیا انہوں نے سینیگال میں جمہوریت کی مضبوطی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار کے باعث سینیگال کا امیج مغربی ممالک میں بہت بہتر ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ سینیگال کی حکومت کی معاشی ترقی میں اپنا مرکزی کردار ادا کرے گا۔