ڈاکار ریلی: نانی روما کار ریس کے نئے چمپئن بن گئے

Nani Roma

Nani Roma

سانتیاگو (جیوڈیسک) سباسچین اوگیر نے مونٹی کارلو ریلی جیت لی، جبکہ ڈاکار ریلی کی بائیک ریس مارک کوما نے جیتی اور نانی روما کار ریس کے نئے چمپئن بن گئے۔

چلی میں ہونے والے ڈاکار ریلی کا آخری مرحلہ جنوبی افریقا کے گینیل ڈی ویلیئرزنے جیتا، نانی روما چوتھے نمبر پر رہے، لیکن ٹائٹل جیتنے کے لیے انہیں جتنا وقت درکار تھا وہ حاصل کر لیا۔

دفاعی چمپئن اسٹیفن پیٹر ہانسل کا دوسرا نمبر رہا۔ ادھر بائیک کیٹگری کے چمپئن اسپین کے مارک کوما بنے، جو اس سے پہلے بھی تین مرتبہ چمپئن بن چکے ہیں۔

دوسری پوزیشن جورڈی ولاڈومز کی رہی۔ فرانس میں ہونے والی مونٹی کارلو ریس سباسچین اوگیر نے جیت لی۔ برائن بوفیر دوسرے کرس میکے تیسرے نمبر پر رہے۔