سانتیاگو(جیوڈیسک) ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جیت کراسٹیفن پیٹرہانسل نے نینی روما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اوور آل اسٹینڈنگ میں دونوں کے درمیان فرق برائے نام ہی رہ گیا ہے۔
چلیمیں ہونے والے 422 کلومیٹر طویل مرحلے میں راستے بہت دشوار تھے، کہیں آڑے ٹیڑھے، تو کہیں اونچے نیچے راستے، لیکن ڈرائیورز نے خوب مہارت دکھائی اور ریت میں بھی خوب گاڑی چلائی۔
فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہانسل نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 17 منٹ اور 53 سیکنڈ میں طے کیا۔ اوور آل اسٹینڈنگ میں سرفہرست نینی روما کا تیسرا نمبر رہا۔ بائیک رائڈنگ مرحلے میں اسپین کے مارک کوما سب سے آگے رہے۔ نویں مرحلے میں اسپین کے ہی یوان بریڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔