راولپنڈی: مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا 139 واں یوم پیدائش الخدمت آغوش ہوم کے بچوں نے عزت و احترام کیساتھ منایا۔ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں الخدمت آغوش ہوم راولپنڈی میں ’’اقبال ڈے ’’ کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) سرور نوید تھے۔
منعقدہ پروگرام میں ننھے منے بچوں نے مشاعرے کا اہتمام کیا، جس میں بچوں نے اپنے ادبی ذوق کا مظاہرہ کیا اور بچوں کے معصومانہ انداز میں تعریفانہ کلمات ’’واہ واہ ’’نے ایک خوبصورت ماحول پیدا کر دیا۔ننھے پھولوں نے ٹیبلو، ترانے اور قوالیاں بھی پیش کیں۔ آغوش ہوم میں علامہ اقبال کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔تقریب میں ایڈمنسٹریٹر آغوش ہوم بلال سعید، طلبا و طالبات ، اساتذہ اور دیگر مہمانان گرامی بھی شریک تھے۔ پررونق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) سرور نوید نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر اقبال کا پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے انکا فلسفہ خودی انسانیت کے لیے ایک شہکار ہے جس پر عمل کر کے انسان ایک طرف دنیا کی رعنائیاں سمیٹ سکتا ہے وہاں اپنی آخرت کے لیے توشہ بھی رکھ سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پرآغوش کے بچوں نے ’’علامہ اقبال برتھ ڈے‘‘ کیک کاٹا۔تقریب کے اختتام طلبہ و اساتذہ اور مہمانوں کی دعاہوا۔