نئی دہلی (جیوڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ بھارت کے نئے آرمی چیف کی حیثیت سے آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بھارت کے آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔
دلبیر سنگھ سوہاگ بھارت کے 26 ویں سربراہ کی حیثیت سے آئندہ 30 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
گزشتہ دور حکومت میں تعینات کئے گئے آرمی چیف دلبیر سنگھ سوہاگ کی تعیناتی کی اُس وقت کی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید مخالفت کی تھی۔