کولمبو (جیوڈیسک) جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے سری لنکا کے خلاف کیریئر کی 374 ویں وکٹ حاصل کر کے پاکستانی سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس طرح وہ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ وقار یونس کی 87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں ہیں۔ 31 سالہ سٹین نے گزشتہ روز کولمبو ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سری لنکن بلے باز اپل تھرنگا کی آئوٹ کر کے وقار یونس کو کراس کیا۔ وہ اب تک 74 ٹیسٹ کی 140 اننگز میں 375 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔