شام (جیوڈیسک) میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ساٹھ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ شام کے دارلحکومت دمشق کے شمالی حصے میں دھماکہ مسجد کے باہر ہوا، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام کے مطابق ملک میں ابھی تک ہونے والے دھماکوں میں شدت پسند جماعت النصرہ فرنٹ ملوث ہے۔
دوسری جانب فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں متعدد باغیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق شام میں ایک ہزار گروپوں پر مشتمل ایک لاکھ سے زائد مزاحمت کار سرگرم ہیں جنہیں بیرونی عناصر کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔