دمشق میں ایک کار بم دھماکے میں 18افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے جنوب مشرق ضلع میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم 18افراد جاں بحق اور متعدد افرد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی عمارتوں اور دوکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ذیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔