دمشق کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

 Car Bomb Blasts

Car Bomb Blasts

دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے سق وادی میں مسجد کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکومت کے خلاف برسرپیکار ایک باغی کار میں بارودی مواد بھر رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا جبکہ باغیوں نے حملے کا ذمہ دار بشار الاسد کی حامی افواج کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔