شام میں جاری خانہ جنگی میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز فوج اور باغیوں کے درمیان مسلح تصادم میں بارہ باغی ہلاک ہوگئے۔
دارلحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں سرکاری فورسز کی جانب اور باغیوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فورسز نے بارہ باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
یاد رہے کہ شام کے مختلف شہروں میں دو سال کے دوران فوج و باغیوں کی مسلح جھڑپوں میں ابتک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔