شام (جیوڈیسک) شام میں فوج کی باغیوں کے خلاف کارروائی میں پچاس باغی ہلاک ہوگئے۔ سرکاری فوج نے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے مضبوط ٹھکانے پر کارروائی کی جس میں پچاس باغی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری حکام کا دعوی ہے کہ مذکورہ افراد اسلحہ کی اسمگلنگ سمیت فوج پر حملے میں بھی ملوث تھے۔ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔