دمشق (جیوڈیسک) دمشق میں باغیوں کا شیعہ اکثریتی قصبہ پر حملہ، 60 ہلاک، جوابی حملے میں 12 باغی بھی مارے گئے۔ دمشق شام میں مغربی حمایت یافتہ حکومت مخالف باغیوں اور حکومت حامی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 12 باغیوں سمیت 72 افراد ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے شام کے ایک گاں پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 60 شیعہ مسلمان مارے گئے۔
حکومت حامی مقامی ملیشیا نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 باغیوں کو بھی ٹھکانے لگا دیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تازہ جھڑپ صوبہ ایزور میں اس وقت شروع ہوئی جب باغیوں کے ایک گروپ نے شعیہ اکثریت والے قصبہ پر اچانک دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد مقامی لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے اور مقابلہ شروع کر دیا۔