شام(جیوڈیسک)شام میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ باغیوں نے گذشتہ روز مغربی صوبے الیپو کے مضافات میں واقع ایک پولیس اکیڈمی پر قبضہ کر لیا۔
باغیوں نے پولیس اکیڈمی پر قبضے کے دوران بعض پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور گرفتاری کا بھی دعوی کیا ہے۔ الیپو کے پولیس اکیڈمی پر باغیوں کے قبضے سے سرکاری فورسز کو دھچکا پہنچا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو ملنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ باغی خان الاصل کے پولیس اکیڈمی کے احاطے میں موجود ہیں۔
انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فورسز اور باغیوں میں گذشتہ آٹھ روز کی جھڑپوں کے دوران ایک سو پچاس شامی فوجی ہلاک ہوئے۔ الیپو میں دو آئل ریفائنریز ہیں جہاں سے دمشق تک بحری فوج کو تیل سپلائی کی جاتی ہے۔