دمشق (جیوڈیسک) شامی دارالحکومت میں دو خود کش حملوں میں کم از کم 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ویب ڈیسک ، شام کے سرکاری ٹیلی وژن چینل الاخباریہ کے مطابق یہ دوہرے حملے دمشق کے مرکز میں مرجیہ اسکوائر پر ہوئے ۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ان کے مطابق یہ خود کش حملے نہیں تھے بلکہ بارودی مواد پہلے سے وہاں نصب کیا گیا تھا۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران باغی متعدی مرتبہ دمشق میں سرکاری املاک کو نشانہ بنا چکے ہیں۔