دمشق : شام میں کشیدگی جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہزار ہو گئی

Damascus

Damascus

شام (جیوڈیسک) کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران بانوے ہزار افراد جاں بحق ہوئے جن میں چھ ہزار پانچ سو بچے شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے شام کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کے باعث روزانہ چھ ہزار افراد نقل مکانی کر رہے ہیں۔

گذشتہ بیس سالوں میں راونڈہ میں نسل کشی کے دوارن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے بعد اتنی بڑی تعداد میں ہجرت کی شرح دیکھنے میں آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین میں رجسٹرڈ ہونے والے شامی شہریوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ ہوگئی ہے۔ جنہوں نے لبنان، ترکی، عراق اور مصر میں پناہ لی ہے۔