دمشق: شامی باغیوں کا اسرائیلی فوج پر حملہ

Damascus

Damascus

شام و اسرائیلی سرحد کے نزدیک متنازعہ علاقے گولان کی پہاڑیوں پر دو شامی باغیوں نے اسرائیلی گشتی فورسز فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں آس پاس کے علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے۔

اسرائیلی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں کی جانب سے حملہ اس وقت ہوا۔ جب اسرائیلی فوج معمول کے مطابق اپنی سرحدی حدود میں گشت کر رہی تھی۔ تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہں ہوا۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے باغیوں گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔