دمشق : ترکی باغیوں کی پشت پناہی چھوڑ دے، بشارالاسد

Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

شامی (جیوڈیسک) شامی صدر بشار الاسد نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ باغیوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دے ورنہ سخت نتائج بگھتنے ہونگے۔ غیرملکی ٹی وی کو انٹرویوں دیتے ہوئے شامی صدر بشار الااسد کا کہنا تھا کہ ترکی شام کی مخدوش صورتحال کو مزید خراب کرنے کا ذمہ دار ہے۔

جس کی اہم وجہ ترک انتظامیہ باغیوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ جو شام میں فوج اور شہریوں پر حملہ کر رہے ہیں شامی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام میں مکمل قومی اتفاق رائے موجود ہے اور مستقبل میں اگر شامی عوام نے انہیں دوبارہ صدر منتخب کیا تو وہ ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ دینگے۔