شام (جیوڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق کی تاریخی حیثیت کی مالک جامع مسجد میں بم دھماکے سے معروف عالم دین سمیت پندرہ افراد ہلاک ۔ دھماکے میں دمشق کے مشہورعالم محمد البٹی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ پندرہ نمازی جاں بحق اور دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔
دھماکے کے نتیجے میں مسجد کو بری طرح نقصان پہنچا۔ جبکہ مسجد کے ہر کونے میں اعضا بکھر گئے۔ نمازیوں کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔ جس میں شہر کے بڑے عالم دین امام مسجد محمد البٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لئے دھماکے کی جگہ سے شوہد اکھٹے کئے گئے ہیں۔ تاہم کسی انتہا پسند گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔