فاٹا (جیوڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمرانوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ڈیموں کی تعمیر لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیوں کیا۔
پشاور میں منعقدہ فاٹا یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فاٹا فیسٹیول کے انعقاد سے دنیا کو قبائلی علاقوں سے متعلق مثبت پیغام جائے گا، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد فاٹا کی معیشت بحال ہوچکی ہے، قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔
قوم کے جانبازوں نے دہشتگردی کو شکست دیکر امن بحال کیا ہے، قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں کوشاباش دیتا ہوں۔ مساجد اورعبادت گاہوں پرحملے کرنے والے انسان نہیں ہیں۔ ہمیں کرپشن کوجڑ سے اکھاڑکرپھینکنا ہوگا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی جب کہ عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں سے پوچھا جائے کہ ڈیم بنانےمیں کیوں لاپروہی اورغفلت کا مظاہرہ کیا، ماضی میں کرپشن اور بدعنوانیوں نے ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک پر 14 ہزار 800 ارب روپے کے قرضوں کا بوجھ ہے۔