ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ میں ڈانس کے شہزادوں اور چور پولیس کی کہانی نے دھوم مچادی ہے، اے بی سی ڈی نے تین دنوں میں 18کروڑ جبکہ اسپیشل26 نے باکس آفس سے 25 کروڑ سمیٹ لیے ہیں۔ بالی وڈ کے ڈانس شہزادے، جب پرابھو دیوا کی شاگردی میں اسکرین پر دھوم مچانے آئے تو دیکھنے والے بھی تھرک اٹھے۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ محنت اور لگن ہو تو ٹیلنٹ کو کوئی نہیں ہراسکتا۔
دوسری طرف چور پولیس کی کہانی بھی باکس آفس پر کامیاب ہوگئی ہے، اسکرین پر منوج باجپائی اور اکشے کا ٹاکرا لوگوں کو خوب بھایا۔ انوپم کھیر بھی کافی عرصے بعد لوگوں کو بہت پسند آئے۔