لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ سے حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ خطرہ آمریت میں پلنے والے سیاستدانوں کو ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مظبوط کرنے کے لئے احتجاج سب کا حق ہے لیکن اس جمہوری حق کو جمہوریت کو گالی دینے کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے سے حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے البتہ آمریت میں پلنے والوں اور ایسے سیاست دان جو کسی کی بیساکھی بنے یا پکڑے ہوتے ہیں ان کی سیاسی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، حکومت کی طرف سے کسی پرکوئی دباو نہیں، جمہوریت کو گالی دینے والے جمہوری حق کی بات کرتے ہیں، کینیڈا سے آنے والے سیاستدانوں کے لیے جمہوریت خطرہ ہے، ایک صاحب کو کینیڈا سے آنا پڑجائے تو رونا شروع کر دیتے ہیں۔