ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ خطرہ جمہوریت کو نہیں نواز شریف کو ہے، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ملک میں نئی تاریخ رقم کرے گا،علی بابا چالیس چوروں کا بھیانک انجام دنیا دیکھے گی، ملکی دولت کو لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ، اداروں کے استحکام سے ملک مین ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،پانامہ کیس شریف خاندان اور انکے حواریوں کی سیاسی موت ثابت ہوگا،عمران خان کا سونامی کرپٹ اور ابن الوقت سیاستدانوں کو بہا لے جائے گا،پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
عمار صدیق خان کا کہنا تھا کہ جب بھی شفاف احتساب کی بات ہوتی ہے انھیں جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، جبکہ انہی لوگوں کی وجہ سے آج پاکستان کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں،جبکہ ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے انھوں نے ذاتی مفادات چحاسل کئے اور اپنے بنک بیلنس کو مضبوط کیا،مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی کرپشن کا بازار گرم ہوا ، جے آئی ٹی نے ان کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے،اس سے بلا شبہ عدالتوں کا وقار بھی بلند ہوا ہے،تحریک انصاف حقیقی معنوں میں اپوزیش کا کردار ادا کر رہی ہے، کارکنان کو قائد عمران خان کی قیادت پر فخر ہے ، جنہوں نے چوروں لٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کیا،پاکستان اس وقت نئے دور سے گذر رہا ہے کوئی بعید نہیں کہ 2018 سے قبل الیکشن کا میدان سج جائے ، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔
حب الوطنی کا دعوة کرنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں نیا انقلا ب آئے گا،ملک کے عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے،ان کی کوئی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوگی ہر جانب گو نواز گو کی صدائے بلند ہورہی ہیں، تحریک انصاف نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے،میں نہ مانوں کی پالیسی انھیں لے ڈوبے گی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038