خطرناک سازشیں

Pakistan

Pakistan

ہمارے دشمنوں اور پاکستان مخالف قوتوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے مگر ہماری نااہل قیادت اور ایجنسیوں نے سوائے اپنوں کو سبق سکھانے کے اور کچھ نہیں کیا پاکستان کے اندر اسامہ بن لادن پر حملہ اور اسکے نتیجہ میں منظر عام پر آنے والی رپورٹ نے ایک تہلکہ مچا دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم اور ہمارے ادارے مردہ ہو چکے ہیں ابھی ان خبروں اور رپورٹوں سے ہم حیران وپریشان ہی تھے کہ ایک اور خبر نے ہمیں چونکا کر رکھ دیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی اعلیٰ قیادت کو شہید کر کے مسلح تحریک آزادی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

تین سو سے زائد کشمیر مجاہدین بھارتی فوج کی ہٹ لسٹ پر ہیں مقبوضہ کشمیر میں آئندہ انتخابات میں مجاہدین کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے بھارتی فوج نے اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سو سے زائد کشمیر مجاہدین بھارتی فوج کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

لیکن آئندہ انتخابات میں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے ان مجاہدین کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ بغیر رہنماؤں کے مجاہدین اپنی کارروائیاں مکمل نہ کر سکیں اور اس سلسلہ میں بھارتی خفیہ ادارے مجاہدین گروپس کے رہنماؤں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور موقع ملتے ہی انہیں شہید کر نے کی کوشش کریں گے تاکہ تحریک آزادی کا زور توڑا جا سکے گا اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی قیادت اس سلسلہ میں کیا کرتی ہے۔

موجودہ حکومت کی جانب سے چین سے گہرے دوستانہ تعلقات استوار کرنا خوش آئند اقدام ہے پاکستان میں چینی سیاحوں کو نشانہ بنانا چین جیسے دوست ملک سے تعلقات خراب کرنے کی بہت بڑی سازش ہے انڈیا پاکستان کو کسی صورت مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا اس کا معاملہ بالکل مختلف ہے انڈیا سے یکطرفہ دوستی اور تجارتی معاہدے کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں پاکستان میں پیدا ہونے والے انرجی بحران میں سب سے بڑا کردار بھارت کا ہے۔

India

India

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریائوں پر 62ڈیم تعمیر کئے جس سے پاکستان پانی و بجلی کی کمی کے سخت بحران سے دوچار ہوا ہے پچھلے گیار ہ برسوں میں بھارت نے خطہ میں امریکہ کی موجودگی سے بہت فائدے اٹھائے ہیں منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو بھارتی منڈی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ کارخانے بند ہوجائیں، گیس اور بجلی کے بحرانوں کی وجہ سے کسی کو روزگارنہ ملے اور ملک میں افراتفری پھیل جائے اگر ہم آئی ایم ایف سے قرضے لینے کا سلسلہ بند کرکے چین اور مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر دفاعی و معاشی پالیسیاں ترتیب دے دیں تو ہم بھی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنا سکتے ہیں۔

اگر یورپی یونین بن سکتی ہے اور ڈالر ویور و کا سکہ چل سکتا ہے تو پھر اسلامی یونین بھی بن سکتی ہے اور اسلامی سکہ بھی چل سکتا ہے مگر ان سب خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ امریکہ کو پاکستان پر ڈرون حملوں کی اجازت دے کر وطن عزیز سے غداری کرنے والوں کے نام سامنے لائیں کیونکہ اب امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں اپنی شکست کا ملبہ ڈال کر پاکستان سے انتقام لینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ڈرون حملے ملکی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہیں اسلام دشمن قوتوں نے پاکستان کو خصوصی طور پر نشانہ بنا رکھا ہے ڈرون حملوںکا معاملہ انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ اب سیاست کرنے کا وقت نہیںنواز شریف جراتمندانہ فیصلے کریں گے تو پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہو گی اور اگر انہوں نے مشرف ا ور زرداری والے رویے اختیار کئے توقوم ان کا ساتھ نہیں دے گی نواز شریف کے سامنے سب سے بڑا چیلنج امریکی پالیساں ہیں اگر ڈرون حملے روک لئے جاتے ہیں۔

تو کل کے لئے پاکستان پر منڈلانے والے خطرات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستانی قوم کو چیک کر رہا ہے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کہہ چکا ہے کہ انڈیا کو افغانستان میں بہت بڑا کردار دیا جا رہا ہے افغانستان میں امن و امان کے بہانے انڈیا کی فوج تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے پاکستان کے مغربی بارڈر کو شدید خطرات لا حق ہو جائیں گے۔

ڈرون حملوں کے بعد خود کش حملوں کی لہر آ جاتی ہے،یہ حملے اس لئے کئے جاتے ہیں تا کہ فاٹا کے لوگ پاکستان کے علاقوں میں جا کر خود کش حملے کریں بلوچستان،خیبر پختونخواہ، کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں امریکہ ،انڈیا ،اسرائیل کی ایجنسیاں ملوث ہیں خطرناک اور طے شدہ منصوبوں کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں

Ruhyl Akbar

Ruhyl Akbar

تحریر: روہیل اکبر
03466444144