مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) دو خطر ناک اشتہاری ڈاکو ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس محمد دلشاد اوروقاص میو کو بر آمدگی کیلئے لیجا رہی تھی کہ ڈاکووں نے حملہ کرکے چار ڈاکوئوں نے پولیس پر حملہ کرکے انہیں چھڑوا لیا اور سرکاری رائفل بھی چھین لی، پولیس مقابلہ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،ہلاک ہونے والے ڈاکوڈکیتی و راہزنی کی 31وارداتوں میں ملوث اور متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھے، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی مدعیت میں فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر غلام عباس دیگر ملازمین کے ہمراہ ڈکیتی و راہزنی کی 31وارداتوں میں ملوث خطر ناک اشتہاری زیر حراست ڈاکوئوں کومقدمہ نمبر 512/17کی بر آمد گی کیلئے محمد دلشاد اوروقاص میو کوپکی حویلی کی طرف لے جا رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوئوں نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور ڈاکوں نے زیر حراست ڈاکوئوں محمد دلشاد اوروقاص میو کو چھڑوا کر محمد امین کنسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین کر سٹیڈیم کی طرف فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے حویلی وزیر والی کے قریب ناکہ لگایا تو ملزمان نے ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ شروع کر دی،پولیس اہلکاروں نے لیٹ کر جانیں بچائی بعد ازاں ان کا پیچھا شروع کر دیا، ڈاکو پولیس پر مسلسل فائرنگ کر رہے تھے جبکہ پولیس کی طرف سے بھی وقفہ وقفہ سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جا ری رہا، ڈاکو دفتوہ کے قریب موٹر سائیکلوں سے اتر پر مورچہ زن ہوکر پوزیشنیں سنبھال لی اور پویس پر شدید فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا، فائرنگ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے جاکر دیکھا تو زیر حراست دونوں ڈاکو محمد دلشاد اوروقاص میو زخمی حالت میں پڑھے ہوئے تھے زخمی ڈاکوئوں نے بتایا کہ ہمیں ہمارے ساتھی ڈاکو مدثر اسحاق میو، رضوان اسحاق میو، عدنان نسیم میو، تنویر عرف تیری نے پولیس پر فائرنگ کرکے ہمیں چھڑایا تھا اورہم ان کی ہی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو لیجایا جا رہا تھا کہ زخمی ڈاکووں راستے میں ہی دم توڑ گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوں محمد دلشادمیوکا تعلق ننکانہ سے جبکہ وقاص میوکا تعلق چک نمبر45پتوکی سے تھا،ہلاک ہونے والے ڈاکولاہور ، قصور اور ننکانہ کے علاقوں میں ڈاکیتی و راہزنی کی31 ورداتوں میں ملوث تھے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی مدعیت میں مدثر اسحاق میو، رضوان اسحاق میو، عدنان نسیم میو، تنویر عرف تیری کے خلاف پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کرنے ،ملزمان کو چھڑوانے، سرکاری رائفل چھیننے و اپنے دو ساتھیوں کو ہلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126