خطرناک اشتہاری ڈاکیت گینگ کے پانچ ارکان کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت خوش آئین بات ہے،طارق بشیر چیمہ

Tariq Bashir Cheema

Tariq Bashir Cheema

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) خطرناک اشتہاری ڈاکیت گینگ کے پانچ ارکان کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت خوش آئین بات ہے، ہم ڈی پی او قصور جواد قمر، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ ، ایس ایچ او بی ڈویژن میاں فریداور ایس ایچ اوپولیس تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر حاجی عبدالعزیزکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار خیال۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیالکوٹ کے مشہور عالم دین قاری محمد حنیف رام پور والے کے قتل سمیت ڈاکیتی و راہزنی کی 84وارداتوں میںاشتہاری خطر ناک ڈاکیت گینگ کے پانچ ارکان مظہر، نعیم، اختر،حافظ تنویر بٹ اور عبدالرشید عرف گڈو شیر ربانی کالونی میں واقع ز میندار بشیر احمد کے گھرناجائز اسلحہ کی تلاشی کے بہانے گھر کے اندر داخل ہو گئے تھے جنہیں ڈی پی او قصور جواد قمر، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ ، ایس ایچ او بی ڈویژن میاں فریداور ایس ایچ اوپولیس تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر حاجی عبدالعزیز بھی فو را موقع پر پہنچ گھرے میں لے لیا تھا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی تھی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں پانچوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ڈاکوئوں کی ہلاکت پر ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، محمد حسین سیٹھی، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، چوہدری کاشف نیاز نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور، ملک خرم نصراللہ خاں، نائب صدر مسلم لیگ ن قصور، سعید احمد بھٹی جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن، یاسر منیر بھٹی صدر انجمن شہریاں مصطفی آباد، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی، سیاسی و سماجی رہنما فاروق احمد خان، چوہدری ہاشم علی خاں، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل ، چوہدری منیر احمد قصوری نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ، سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل، عابد فضل چوہدری نائب صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل قصور،حاجی محمد سلیم شہزاد میئو سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل قصور و سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے ڈی پی او قصور جواد قمر، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ ، ایس ایچ او بی ڈویژن میاں فریداور ایس ایچ اوپولیس تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر حاجی عبدالعزیزکومبارکباد پیش کرتے ہیںکہا کہ ہم ضلع قصور کا سب سے بڑا کامیاب پولیس مقابلہ کرنے پر قصور پولیس کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ ہم آئی جی پنجاب و ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن سے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو نقد اانعام و ترقیاں دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے خطر ناک ڈاکیت گینگ کو مار کر قصور میں بہادری کی تاریخ رقم کر دی ہے۔