حیدرآباد (جیوڈیسک) امریکی صحافی ڈینئل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم قاری ہاشم علی کو رہائی کے بعد دوبارہ 90 دن کے لئے نظر بند کردیا گیا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ حیدر آباد یونس مسیح کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد امریکی صحافی ڈینئل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم قاری ہاشم علی کو 90 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ قاری ہاشم کو انسداد دہشت گردی حیدر آباد کی عدالت نے کل عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا۔