ڈینئل پرل کا خاندان عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرے گا

Daniel Pearl

Daniel Pearl

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مقتول امریکی صحافی ڈینئل پرل کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ احمد عمر شیخ کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرے گا۔

ڈینئل پرل کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ احمد عمر شیخ نے 18 برس جھوٹ بولنے کے بعد بالآخر عدالت کے نام اپنے ہاتھ سے لکھے خط میں اعتراف کر لیا تھا کہ اس نے ڈینئل پرل کے اغوا برائے تاوان میں کردار ادا کیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اب یہ بات ناقابل یقین ہے کہ احمد عمر شیخ کو کلین چٹ دے کر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کر سکے گا۔

ڈینئل پرل کے اہل خانہ نے ڈینئل پرل کے قاتلوں کو سزا یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور امریکی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ اہل خانہ نے کہا کہ انصاف کے لیے ان کی جدوجہد، صحافیوں کی آزادی کی جدوجہد بھی ہے۔