اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے وزیرخزانہ اسحق ڈار کے کامیاب دورہ امریکا ، کینیڈا و دبئی اور یوروبانڈز کے کامیاب اجرا پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ’’ڈار صاحب! آج مجھے آپ کی محنت اور کارکردگی پر فخر ہے۔
اللہ کے فضل وکرم سے آپ خلوص نیت سے محنت جاری رکھیں۔ ایک دن پوری قوم کو آپ پر فخر ہوگا۔ یہ بات وزیراعظم نوازشریف نے منگل کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے غر ملکی دوروں سے واپسی پر وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات اور بریفنگ کے دوران کہی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا دورہ امریکہ توقعات سے کہیں بڑھ کر زیادہ کامیاب رہا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یورو بانڈز کے اجراء اور جی تھری و جی فور کی 23 اپریل کو ہونیوالی نیلامی بارے بھی وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔