درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ پشاور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ پشاور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی اسماعیل کھڑک نے ذرائع کے نمائندوں کو بتایا کہ کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ اسلحہ نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے پشاور لایا جا رہا تھا۔ پکڑے گئے اسلحہ میں ایک ایم 16، 10 پستول، 10 ریپٹر، بندوق نما 12 بور، ایک عدد جی تھری، تین عدد پستول ایم پی 5 ، میگزین اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ پشاور میں دہشت گردی، تحریب کاری اور بھتہ خوری میں استعمال کرنے کے لئے لایا جارہا تھا۔