درہ آدم خیل(جیوڈیسک) درہ آدم خیل میں بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر حملہ میں دو اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں سات شدت پسند ہلاک، تربت میں بھی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا۔ بوستی خیل کے علاقے سورغر میں چالیس سے زیادہ شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کو مقابلہ کیا اور بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ۔جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ سورغر چیک پوسٹ سے کوہاٹ، اورکزئی، خیبر ایجنسی اور سنی خیل کو راستے جاتے ہیں۔
پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے شدت پسند حملے کے بعد باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ سورغر چیک پوسٹ آرمی بیس کیمپ سے آٹھ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔