دارِارقم گرلزکیمپس سکول جوہرآباد کی طالبہ نے میٹرک کے امتحان 1060 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی

Hafiza Safana Jabeen

Hafiza Safana Jabeen

پائی خیل (نامہ نگار) دارِارقم گرلزکیمپس سکول جوہرآباد، کی طالبہ حافظہ سفانہ جبیں اورحاجی محمدرمضان طاہرماہرِ تعلیم جوہرمیموریل گورنمنٹ ہائی سکول جوہرآبادکی بیٹی امسال سرگودھابورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان 2016 میں 1060 نمبرلیکر سکول میں پہلی پوزیشن جبکہ جوہرآباداورخوشاب کی سکولوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس کامیابی کاسہراایڈمن ڈائریکٹرملک محمدفاروق پہوڈپرنسپل تنزیل الحسن گرلزپرنسپل آمنہ ملک اورانچارج محترمہ فرحت جبیں اوردوسرے اساتذہ کے سرہے جن کی کاوشوں سے مجھے یہ اعزازملا۔میری کامیابی میں خصوصاًوالدین، دادا،دادی،رشتہ داروں اوروالدین کے دوست احباب کی دعائیں شامل ہیں۔ان شاء اللہ مستقبل قریب میں ڈاکٹربن کرقوم کی خدمت کاارادہ رکھتی ہوں۔

اللہ تعالیٰ میری اس خواہش کوپورافرمائے۔ موچھ پریس کلب کے صدررحمت اللہ خان ہزارے خیل نے طالبہ حافظہ سفانہ جبیں ان کے والدحاجی محمدرمضان،پرنسپل آمنہ ملک،انچارج محترمہ فرحت جبین اورجملہ سٹاف کومبارک بادبھی پیش کی اوران کے بہترمستقبل کے لئے دعابھی کی۔