مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عرصہ داراز سے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر پولیس تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ، بھاری مقدار میں جعلی بوتلیں اور کیمیکل بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر پھول محمد، ارشد بھٹی اے ایس آئی منشا اے ایس آئی، ظفر اللہ اے ایس آئی وپولیس کی بھاری نفری نے نیواں تھہ مصطفی آباد میں چھاپہ مار کر عرصہ داراز سے جعلی مشروبات تیار کرنے والے جدید مشینری قبضہ میں لے لی جہاں بھاری مقدار میں کوکا کولا، پیپسی، مرنڈا ودیگر مشہور برانڈ تیار کئے جا رہے تھے۔
پولیس تھانہ مصطفی آباد نے جعلی بوتلیں تیار کرنے والا کیمیکل اور بھاری مقدار میں تیاربوتلیں، گیس سلنڈر،جعلی لیبل، سیل شدہ ڈھکن ، ٹیکیاں ودیگر سامان قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا،جبکہ مذکورہ فیکٹری میں سنگل فیس میٹر چل رہا تھا جس کا بل132روپے تھا جس پرپولیس کی اطلاع پر واپڈا اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بجلی منقطع کرکے سامان قبضہ میں لے لیا۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126