کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری گلشن اقبال پر عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ (آج) مورخہ 9دسمبر بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔
محفل کی صدارت سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی فرمائیں گے۔
محفل میں ملک بھر سے علماء اکرام ،ممتاز و معروف ثناء خوان رسول ۖ اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کریں گے۔