درگاہ موہڑہ شریف کے خلیفہ صوفی علی حسن دوران عمرہ انتقال کر گئے، جنت المعلیٰ میں تدفین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درگاہ موہڑہ شریف (مری) کے خلیفہ صوفی علی حسن عمرے کی ادائیگی کے دوران مکہ معظمہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کی تدفین جنت المعلیٰ مکہ معظمہ میں کردی گئی مرحوم صوفی علی حسن کا سوئم 25جنوری2015ء بروز اتوار صبح 10بجے نظیریہ مسجد کالا پل نزد جناح ہسپتال موڑ پر ہو گا۔

نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر اور درگاہ موہڑہ شریف کے خلیفہ صابر زمان اور عبدالرزاق سنگی نے خلیفہ صوفی علی حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے تمام رفقاء اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔