کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام بسلسلہ اُم العیدین سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عظیم الشان محفل نعت (آج) مورخہ 25 دسمبر 2014ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء درگاہ حضرت ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری پر منعقد ہو گا محفل کی صدارت سربراہ حلقہ علویہ القادریہ و سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی فرمائیں گے محفل نعت میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرینگے،شرکاء محفل کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ سے نواز جائیگا۔