کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضرت الشیخ بن علی الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے عرس مبارک کے سلسلے میں درگاہ شاہ جیلانی سے متصل جیلانی مسجد میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ علویہ القادریہ کی جانب سے شرکاء محفل کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا ۔محفل کی صدارت حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے انجام دی عرس کے حوالے سے منعقدہ محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خوان حضرات فیصل حسن نقشبندی،خاور نقشبندی،نعمان قادری عطاری،احمد رضا اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے محفل کو چار چاند لگا دیا
اس موقع پر فضا درود سلام کی صدائوں سے گونج اُٹھی شرکائے محفل نے نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت ،نعرہ حیدری اور نعرہ غوثیہ سے حاضرین پر وجد طاری کردیا محفل کے اختتام پر خصوصی دعاء کی گئی جس میں اسلام کی سربلندی ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی محفل میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد از محفل شرکاء کی توازہ دودھ کی شربت سے کیا گیا اور موقع پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔