درگاہیں اور مزارات فیوض و برکات کی برسات کے مراکز ہیں۔ صابر زمان

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نصرت اسلام پاکستان سندھ کے صدر اور دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے خلیفہ صابر زمان نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے مختار عالم بنایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی حق تعالیٰ کی روشن شان بن کر آئی ،محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نفرتیں ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں میٹروول اور شاہ لطیف ٹائون میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا محافل میں احمد نوازایڈوکیٹ، محمد ادریس ،عبدالرزاق سنگی ،محمد اشرف و دیگر نے بھی شرکت کی۔

محافل سے خطاب کرتے ہوئے صابر زمان میں مزید کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ایمان کی شرط اول اور ہمارے لئے جنت کی ضمانت ہے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے عالم میں چھائے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور چہار سو نور کی کرنیں پھیل گئیں۔

صابر زمان نے کہاکہ اولیاء کرام اللہ کے دوست ہیں اور سربلندی اسلام میں ان کا نمایاں کردار ہے درگاہیں اور مزارات فیوض و برکات کی برسات کے مراکز ہیں۔