کراچی (اسٹاف رپورٹر ) دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم ٹائون ملیر کے زیر اہتمام قرآن پاک کی حفظ و ناظرہ کی تکمیل پر سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد (آج) مورخہ 10اپریل 2016ء بروز اتوار صبح 9بجے بمقام دارلعلوم سبحانیہ رحیمہ یوسف عارفانی گوٹھ بالمقابل فاسٹ نیشنل یونیورسٹی ہائی وے بن قاسم ٹائون ملیر کراچی پر منعقد ہوگا ۔
جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب سے صدر تحریک اہلسنت پاکستان علامہ مفتی باغ علی خصوصی خطاب اور صدارت نبیرہ محدث اعظم پاکستان پیرزادہ فیض رسول رضوی کرینگے ۔تقریب میں علماء اکرام حفاظ کی دستار بندی اور اسناد بھی تقسیم کرینگے ۔