ڈیرن سیمی نے پشتو بولنا شروع کر دی

Darren Sammy

Darren Sammy

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی نے پشتو سیکھنا شروع کر دی ہے۔

ڈیرن سیمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

یہاں کرکٹ کے علاوہ مجھے پاکستان کے کلچر کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہاں تو میں اپنی پشتو بہتر بنا رہا ہوں۔ یہاں کے لوگوں میں گھلنا ملنا بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔