کراچی : دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم تائون کے زیر اہتمام چوتھا جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد اور محفل بیاد بابا جلال الدین جلال اولیاء کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز علماء اکرام ،حفاظ کرام نے شرکت کی۔
جن میں مفتی اعظم سندھ مفتی محمد جان نعیمی، خطیب اہلسنت محمد اکرم سعیدی ،محمد اشرف حامدی قادری،استاد علماء عبدالجبار نیازی،استاذ القراء محمد اسماعیل سیالوی، صاحبزادی شہید اہلسنت عبدالقادر شاہ شیرازی ،ڈاکٹر علامہ محمد شعیب قادری، صوفی سید الرشد علی کاظمی القادری،سردار اختر یوسف عارفانی، معزز علماء اکرام مولانا نظیر جان نعیمی، مفتی شفاعت رسول،مولانا زین العابدین شاہ،مولانا صفدر حسین قادری، مفتی یوسف حفیظ ،مولانا عبدللہ عباسی، مولانا محمد ہاشم جت نعیمی ،مولانا غلام محمد تقی۔
مولانا سلیم شولانی،مولانا عبدالستار سومرو،مولانا مقبول احمد قادری،مولانا لطیف سومرو نعیمی ،مولانا سلیم عطاری، تاج الدین صدیقی، صوفی محمد حسین،حفاظ کرام حافظ نصراللہ (ٹنڈومحمد خان )حافظ شوکت علی (تھل جیکب آباد)حافظ غلام قادر(قاسم آباد ،حیدر آباد)حافظ عبداللہ (احمد پور شرقیہ، بہاولپور)حافظ امداد اللہ (تنگوانی،کشمور)حافظ کریم بخش(صادق آباد ،رحیم یار خان )حافظ امتیاز(صادق آباد، رحیم یار خان )حافظ محمد آصف(صادق آباد۔
رحیم یار خان )حافظ عاشق حسین(جھلن،صادق آباد)حافظ قیصر عباس (میونوالی ،رحیم یار خان )حافظ محمد سلمان(جتوئی، صادق آباد)حافظ محمد کاشف(جام محمد نواز،صادق آباد)حافظ عبدالمجید(رحیم یار خان )نے شرکت کی اس موقع پر محفل نعت میں معروف نعت خواں سہیل محبوبی اور شایان قادری نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ تقریب میں علماء اکرام نے دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ بن قاسم تائون کے طلباء کی دستار بندی اور ان میں اسناد تقسیم کی۔