ڈسکہ: کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج
Posted on March 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈسکہ: کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی محمد طفیل بٹ نے فہد اشرف مغل سے5لاکھ رو پے میں پلاٹ خریدا جس کی اس نے رجسٹری نہ کر وائی رقم کی واپسی کے مطالبہ پر ملزم نے مقامی بینک کا چیک دے دیا۔
الغنی پلازہ کے رہائشی محمد احمد نے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں حاجی عامر محمود کو20لاکھ رو پے دیئے جس کے عوض ملزم نے مقامی بینک کا چیک دے دیا جبکہ کوٹلی چھمب والی کے رہائشی مظہر حسین نے ملک شہزاد سے کاروباری لین دین کے سلسلہ میں90ہزار رو پے لینے تھے جس کے عوض ملزم نے 45ہزار رو پے کا چک دے دیا مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر چیکس کیش نہ ہو سکے سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com