ڈسکہ شہر کی گلیاں اور بازار وینس شہر کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج سسٹم بند
Posted on March 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈسکہ: ڈسکہ شہر کی گلیاں اور بازار وینس شہر کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج سسٹم بند ہونے سے شہر کا بیشتر حصہ زیر آب شہریوں کی جانب سے آمدو رفت کیلئے کشتیوں کی فراہمی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے شہر کا ناقص سیوریج سسٹم ایک بار پھر بند ہونے سے گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں پھیلنے کے بعد گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے گندے پانی کے تعفن ،بد بو اور مکھیوں مچھروں کی بھرمار کے باعث شہری سخت ترین اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔
گلیوں بازاروں میں کھڑے غلیظ پانی میں چل کر آنے جانے والے شہری اور بالخصوص طلبہ و نمازی حضرات جلدی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ گھروں میں مہیا کی جانے والی واٹر سپلائی میں یہ آلودہ پانی ملنے سے پیٹ کے موذی امراض میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مدنی سٹریٹ،ڈسکہ کلاں ،ماڈل ٹائون، ضیاء سٹریٹ، کالج روڈ گلی کشمیریاںمچھلی بازار صوبیدار بازارسٹی سکول سٹریٹ گلی باغ والی یونس آباد کے رہائیشیوں کی جانب سے احتجاج کے جواب میں انھیں ٹی ایم اے کی جانب سے ابھی سب کچھ ٹھیک ہو جانے کا جواب ملتا ہے مقامی ٹی ایم اے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے شہر کی بیرونی خوبصورتی کیلئے بے شمار اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن اندرون شہر کھڑے گندے پانی اور صفائی کی طرف عدم توجہی شہریوں کی تشویش میں اضافے کا باعث بن رہی ہے شہریوں نے انتہائی فعال ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو سے اندرون شہر دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com