لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخابات میں تعینات پولنگ اسٹاف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نےدونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کےموقع پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور خواتین پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھوں پرلیڈیز اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعدبیلٹ باکسز سمیت دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے جب کہ اضافی وائر لیس سیٹ سمیت دیگر سامان متعلقہ افسران کو بلا تاخیر فراہم کیا جائے۔