ڈسکہ (جیوڈیسک) دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈسکہ میں جنرل بس اسٹینڈ کے گردونواح میں کارروائی کی اور اس دوران چھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پکڑے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق ڈسکہ اور سیالکوٹ سے ہے جن میں عرفان بابر، جواد اسلم ، سعید احمد، ابو حنیفہ، عامر سہیل اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد کا تعلق داعش سے ہے اور یہ ڈسکہ میں دہشتگردی کی پلاننگ کر رہے تھے۔
دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد، بال بیرنگ، ڈیٹو نیٹر دیگر دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ڈسکہ کے نواحی موضع گلوٹیاں میں ٹریننگ کیمپ بھی قائم کر رکھا تھا۔
ملزموں کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔