ڈسکہ: تھانہ بمبانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈسکہ: تھانہ بمبانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن سات ملزمان سے 140 لیٹر شراب اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہو ئے ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ انسپکٹر ناصر احمد وڑائچ نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ موضع وسن کے میں چھاپہ مار کر ملزمان عبدالرزاق،احسان اللہ اور ککے چک کے رہائشی کاشف ندیم سے 80 لیٹر شراب اور 2 ڈرم لہن،چالو بھٹی ،وسن کے ہی رہائشی ملزمان ایوب ،صفدر اور سرور سے 60 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کر لی۔

علاوہ ازیں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم شاہد عرف شاہدو سے 1160 گرام چرس برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ منشیات فروش معاشرہ کے لیئے ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیںان کا تعلق ایک ہی گائوں سے ہی اور یہ شراب کشید کر کے مختلف دیہاتوں میں فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف آپریشن کامیاب رہا ہے۔