لاہور: پاورگروپ آف لائرز کی ڈسکہ میں پولیس گردی کی سخت الفاظ میں مذمت اور جانبحق ہونے والے وکلاء کے لواحقین اور وکلاء برادری سے اظہار ہمدردی۔چیرمین پاورگروپ آف لائرز محمد رضاایڈووکیٹ نے ڈسکہ میں ہونے والی بد ترین پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جان بحق ہونے والے وکلاء کے لواحقین کے غم میں برابرشریک کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس گردی کرنے والے انسانیت کے قاتلوں کو سرعام پانسی کی سزادی جائے تو بھی کم ہے ۔ چیرمین پاورگروپ آف لائرز نے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ احتجاج ضرور کریں پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ قانون کو ہاتھ میں لینا وکلاء برادری کو زیب نہیں دیتا۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا بھی کسی طورپر درست نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئین وقانون کی عمل داری اور پولیس گردی کو روکنے کیلئے پرامن اور سنجیدہ کوشیں کرنا چاہئے ۔ملک اپنا اور ادارے بھی اپنے ہیں اپنے ہی املاک کی توڑ پھوڑ کسی مسئلہ کا حل نہیں ۔ملک دشمن قوتیں ہمیں الجھاکر اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ وکلاء کسی قسم کی سیاست کا حصہ نہ بنیں تو زیادہ موثر احتجاج کیا جاسکتاہے