کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام درگاہ شاہ جیلانی سے متصل جامع مسجد جیلانی گلشن اقبال میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس مبارک کے سلسلے میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف علماء اکرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محفل کی صدارت حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن جیلانی نے محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خواں حافظ کلیم اللہ ،ریحان قریشی،انس قادری ،ہارون عطاری اور منور علویہ القادری نے بارگاہ رسالت و ولائت میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ نظامت کے فرائض مشرف علوی القادری نے انجام دی اس موقع پر درگاہ شاہ جیلانی کے انتظامی کمیٹی اور حلقہ علویہ القادریہ کی جانب سے شرکاء محفل کے لئے حضرت داتا گنج بخش کی یاد میں شرکاء محفل کے لئے سبیل دودھ کا اہتمام کیا گیا محفل کے اختتام پر سجادہ نشین سید خورشید الحسن جیلانی کی قیادت میں علماء اکرام اور شرکاء محفل نے درگاہ جیلانی پر حاضری دی اور گل پاشی کی اس موقع پر ملک کی ترقی ،خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔